E Rental Service is information Hub for those who are looking for rental Services like House, flate Studios and plots other Sell Purcahse

Live Visiters

Responsive Ads Here

Thursday 13 December 2018

عورت دل کی بڑی ہی تنگ ثابت ہوئی ہے|》》Hijab Gul


اسلام دین فطرت ہے اور اللہ رب العزت ستر ماوں سے بڑھ کر محبت کرنے والا ہے ۔۔۔ ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ اس کا کوئی حکم عورت کا دل توڑے ۔۔۔۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ عورت دل کی بڑی ہی تنگ ثابت ہوئی ہے
اس کا دل شوہر کی دوسری شادی سے کیا ٹوٹنا اور دوسری بیوی سے کیا جلن اور بغض رکھنا وہ تو شوہر کی ماں سے بھی بغض حسد اور کینہ رکھتی ہے یہاں تک کہ اگر کہیں جاتے ہوئے ساس گاڑی میں فرنٹ سیٹ پہ بیٹھ جائے تو اکثر بہووں کا منہ بن جاتا ہے ۔۔۔

پرانے وقتوں میں ہمارے نانا دادا نے یا ان کے بھائیوں میں سے کسی نا کسی نے دو ئا تین شادیاں لازما کی ہوتی تھی اور وجہ اولاد بھی نہیں ہوتی تھی مطلب اولاد کی وجہ سے دوسرئ شادی ۔۔۔ دونوں بیویوں کی اولادیں سگے بہن بھائیوں کی طرح رہتے ہیں احساس کرتے ہیں۔۔۔
یہ سب انڈین ڈراموں اور فلموں کا کیا دھرا ہے ۔۔۔ ایسے مکالموں کا جس سے یہ جتایا جاتا ہے کہ دوسری شادی پہلی بیوی پہ شدید ظلم ہے ۔۔
مجھے یہ سب صرف ایک بات کا جواب دے دیں ۔۔۔ ان کے خیال میں اگر مرد دوسری شادی نہیں کرتا تو کیا وہ اتنا دودھ کا دھلا ہے کہ کسی عورت کی طرف نگاہ اٹھا کر نہیں دیکھتا ؟؟؟
بات نہیں کرتا ؟؟؟
وہ سب کرتا ہے خاص کے جب سے یہ فون واٹسیپ میسنجر کی سہولت آئی وہ آفس کے کام کے بہانے خاصا وقت دوسری عورتوں کو دیتا ہے ۔۔۔ وہ اپنی تمام حسرتیں پوری کرنے کی تگ و دو میں لگا رہتا ہے جو اس کی دو یا تین بیویوں کے بعد ہی پوری ہو سکتی۔۔۔۔
اب یہ بیویوں کو سوچنا ہے کہ وہ شوہروں کے حرام فعل میں خوش ہیں یا حلال ؟؟
دوسرا اس کا ایک اور بڑا نقصان یہ ہے کہ یہ مرد ڈر سے دوسری شادی نا بھی کریں تو انہی شادی شدہ مردوں کی کثیر تعداد جگہ جگہ فلرٹ کرتی پھرتی ہے جس سے کئ لڑکیاں اپنا ٹوٹا پھوٹا وجود لیے معاشرے سے اپنے آنسو چھپائے ساری زندگی ان درندوں کو بد دعائیں دیتی ہیں جو ایک دن یقینا ان کی بہن یا بیٹی کے آگے آتئ ہیں کیونکہ مظلوم کی بد دعا تو عرش کو بھی ہلا دیتی ہے ۔۔
عورت اپنا دل تھوڑا سا بڑا کر لے تو یہ کوئی ایسا مشکل نہیں ۔۔۔۔ اللہ کی خوشنودی رکھنے والیاں ان باتوں کی پروا نہیں کرتی یہ کیوں نہیں سوچتی کہ ایک اور عورت کو سر کی چادر میسر آ جائے گی کھائے گی تو وہ اپنے نصیب کا ۔۔۔۔اور شائد اس کا نصیب سے باقی بھی عمدہ کھانے لگے ۔۔۔
لیکن افسوس ہمارے تو علماء بھی اس معاملے میں بیوی کو کبھی اللہ کا یہ حکم اس کئ حکمت سمجھا نہیں پائے ۔۔۔
اللہ ہم سب کو عقل سلیم عطا کرے آمین
تحریر ۔۔۔۔۔۔۔ حجاب گل

No comments:

Post a Comment

Powered by Blogger.

Contact Form

Name

Email *

Message *

Pakistan